عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ،مریم نواز کا بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ،مریم نواز کا بیان سامنے آگیا
عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ،مریم نواز کا بیان سامنے آگیا

گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف کے گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں عمران خان سمیت اہم رہنماء شدید زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ایک کارکن شہید ہوگیا ہے۔

کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں عمران خان سمیت اہم رہنماء جن میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کو شوکت خانم اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں ڈاکٹروں کی بہترین ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔

ایسے میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے تعزیتی بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ’عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کیلئے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔‘

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی اور صحت یابی کے لئے دلی دعا گو ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گوجرانولہ، اللہ والا چوک میں فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے، وزیراعظم نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:لانگ مارچ، کنٹینر کے قریب فائرنگ، عمران خان سمیت متعدد رہنما زخمی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے بعد کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی محفوظ ہیں۔

Related Posts