اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر حملہ کرنے والے شخص کا بیان سامنے آگیا ہے۔
یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما شدید زخمی ہوئے۔
زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید، حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملزم نے پولیس کو بیان دے دیا:
ملزم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کو قتل کرنے کی کوشش اس لئے کی کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، میرے پیچھے کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی اس کے ساتھ ہے اس نے اکیلے ہی یہ کام کیا ہے۔ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے جب ہی سوچ لیا کہ عمران خان کو مارنا جب عمران خان لاہور سے روانہ ہوئے تھے۔
عمران خان کو سیکورٹی حصار میں لے لیا گیا:
لانگ مارچ کے دوران اللہ والا چوک پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے کر بلٹ پروف جیکٹ ان کے سامنے کردیے، چیئرمین پی ٹی آئی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں کنٹینر سے بلٹ پروف گاڑی میں اسپتال منتقل کردیا گیا، عمران خان کے پاؤں میں اسپتال منتقلی کے دوران پٹی بندھی ہوئی بھی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں:عمران خان پر فائرنگ کرنے والا شخص کون ہے؟
تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید خان کو بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ذرائع کے مطابق عمران خان کی بائیں ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔