اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء نے عمران خان کو قتل کی دھمکی دی، انہوں نے کہا کہ آج ہم نے دیکھا کہ قاتلانہ حملہ کردیا گیا۔
تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ رانا ثنائاللہ کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، اس کے بیانات اس کے عزائم کے گواہ ہیں۔
مزید پڑھیں: لانگ مارچ، کنٹینر کے قریب فائرنگ، عمران خان سمیت متعدد رہنما زخمی
مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان پر اس قاتلانہ حملے پر ڈوریاں ہلانے والوں کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا بھی محاسبہ کیا جائے گا۔