گوجرانوالہ: کچہری چوک سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ عمران خان محفوظ رہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اُن کا قافلہ ظفر علی خان کے قریب پہنچا تھا۔
عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے بعد کنٹینر سے اعلان کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی محفوظ ہیں۔
فائرنگ کے وقت علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
اللہ والا چوک پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکار فوری طور پر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور انہیں حصار میں لے لیا۔
فائرنگ کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو گاڑی کے ذریعے سے عمران خان کومحفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔