کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اٗڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 32 پیسے اضافے کے بعد ایک امریکی ڈالر 221 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے اضافے کے بعد 221 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔
حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس211 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42156 پر آ گیا ہے۔