اسلام آباد کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت، انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ طلب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردئیے گئے جس کیلئے انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔ اسلام آباد کی جانب جاری لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ وفاقی پولیس نے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:

کنٹینر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، ورثا نے کنٹینر روک لیا

اسلام آباد پولیس نے درخواست کی ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں مسلح احتجاج سے نمٹنے کیلئے کیو آر ایف تعینات کی جائے۔ وزارتِ داخلہ سے مسلح انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ اور سینئر آفیسرز کی تعیناتی کی اجازت بھی طلب کر لی گئی۔

مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام آباد پولیس نے اپیل کی کہ اگر مارچ کے شرکاء فورس پر فائرنگ کرتے ہیں تو کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے۔ 

قبل ازیں وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لانگ مارچ میں ایک ڈیڑھ ہزار سے زائد لوگ نہیں، تاہم اسلام آباد میں ریڈ زون کی توسیع کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی اسکواڈ کی طلبی سے ملک میں سیاسی بحران سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

Related Posts