پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پنڈی بائی پاس کے قریب مارچ میں شریک کنٹینر کی ٹکر سے 18سالہ موٹر سائیکل سوارسمیر زندگی کی بازی ہار گیا۔
بائی پاس کے قریب پیش آنے والے حادثے میں موٹر سائیکل پر موجود دوسرے سوارکی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، عمران خان کے پروٹوکول کے باعث ایمبولینس بھی تاخیر سے پہنچی۔
گوجرانوالہ:لانگ مارچ کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے نوجوان سمیر کی ہلاکت کا معاملہ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے عمران خان کا کنٹینر روک لیا، سیکورٹی اہلکاروں نے دھکے دے کر مظاہرین کو پیچھے ہٹا دیا۔@PTIofficial @ImranKhanPTI @fawadchaudhry @pmln_org @dazra161 pic.twitter.com/iMtXx8u7Y8
— Mazhar Abbas (@Mazhar278) November 2, 2022
جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے عمران خان کا کنٹینر روک کر احتجاج کیا اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے دھکے دے کر مظاہرین کو پیچھے ہٹا دیا،لانگ مارچ کی سیکورٹی پر مامور جوانوں نے میڈیا نمائندگان کو بھی دھکے دیئے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران 18 سالہ نوجوان سمیر، خاتون صحافی صدف نعیم اور گزشتہ رات پارٹی کارکن سمیت ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔