ورلڈ کپ، بھارت نے بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 185رنز کا ہدف دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیلیڈ: ٹی 20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیتنے کیلئے 185رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ففٹی بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 184رنز بنا لیے۔ سب سے زیادہ 64رنز ویرات کوہلی نے بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت 

اوپنر کے ایل راہول نے 32 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جن کو بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی گیند پر مستفیض الرحمان نے کیچ آؤٹ کردیا۔ بھارتی کپتان روہت شرما 8 گیندوں پر صرف2 رنز بنا سکے۔

بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کو16 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے بولڈ کردیا۔ ہاردک پانڈیا بھی زیادہ رنز اسکور نہ کرسکے اور 6 گیندوں پر 5 اسکور کرنے کے بعد حسن محمود کی گیند پر یاسر علی کو کیچ دے بیٹھے۔

وکٹ کیپر بیٹر دینیش کارتک کو بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے 5گیندوں پر 7رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ کردیا۔ اکشر پٹیل کو حسن محمود کی گیند پر شکیب الحسن نے کیچ آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم کی پہلی وکٹ 11، دوسری 78، تیسری 116، چوتھی 130، پانچویں 150، چھٹی 157 کے مجموعی اسکور پر گری۔ بنگلہ دیشی ٹیم ہدف کے تعاقب میں جلد بیٹنگ کا آغاز کرے گی۔ 

 

Related Posts