بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان آج اپنی 57 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔
سن 1992 میں فلم دیوانہ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈیبیو دینے والے شاہ رُخ خان کو بالی ووڈ نگری میں 3 دہائیاں ہوچکی ہیں جبکہ ان 30 سالوں میں انہوں نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں خوب نام کمایا ہے۔
اپنے کیریئر میں کئی ہٹ، سپرہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کنگ خان آج اپنی 57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے کنگ خان کی نئی فلمیں بہت جلد سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہیں، آیئے اِن فلموں کے بارے میں جانتے ہیں:
پٹھان
پٹھان ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہے جس میں شاہ رخ خان نے سیکرٹ ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے، فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور ارجن رامپال نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
ڈنکی
بالی ووڈ کے کنگ خان معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’ڈنکی‘ میں تاپسی پنو کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم 22 دسمبر 2023 کوسینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
جوان
شاہ رخ خان دو زبانوں میں بننے والی فلم جوان میں مرکزی کردار ادا کرینگے، ہندی اور تامل زبان پر مبنی فلم میں وجے سیتھوپتی، نینتھارا، پریامانی، سانیا ملہوترا، اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار اداکیا ہے۔ فلم 2 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
سنکی
بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کی فلم ’سنکی‘ میں وہ معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئینگے۔ فلم کو تامل ہدایت کار ایٹلی نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی ریلیز کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔