ایڈیلیڈ: بنگلہ دیش نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما جبکہ بنگلہ دیش کی شکیب الحسن کر رہے ہیں۔ ٹاس دونوں کپتانوں کے مابین ہوا۔
نیدر لینڈز کی فتح، زمبابوے کو 5وکٹس سے شکست
شکیب الحسن نے ٹاس جیتنے کے بعد بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا میچ ہار گئی تھی جبکہ بنگلہ دیش نیدر لینڈز کے خلاف 24اکتوبر کو میچ 9رنز سے جیتا۔
بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے 206 رنز کے ہدف کے جواب میں 27اکتوبر کے میچ میں 101 رنز بنائے اور پوری ٹیم 17ویں اوور کی تکمیل سے پہلے پہلے پویلین لوٹ گئی۔
تاہم زمبابوے کے خلاف 30اکتوبر کو بنگلہ دیش ٹیم کی پرفارمنس قدرے بہتر رہی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو 151 رنز کا ہدف دیا۔ زمبابوے ٹیم 20 اوورز کے اختتام تک محض 147رنز بنا سکی۔
بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 4وکٹس سے شکست دے دی تھی جبکہ نیدر لینڈز کو بھی 27اکتوبر کے روز کھیلے گئے میچ میں 56رنز سے ہرایا تاہم 30اکتوبر کے روز بھارت جنوبی افریقہ سے 5وکٹس سے شکست کھا گیا۔