ٹوئٹر پر بلیو ٹک چاہیئے تو ماہانہ آٹھ ڈالر دینے ہونگے، ایلون مسک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر پر بلیو ٹک چاہیئے تو ماہانہ آٹھ ڈالر دینے ہونگے، ایلون مسک
ٹوئٹر پر بلیو ٹک چاہیئے تو ماہانہ آٹھ ڈالر دینے ہونگے، ایلون مسک

کیلیفورنیا: مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ بلیو ٹک (ویریفیکیشن) کے حامل اکاؤنٹس صارفین کو ماہانہ آٹھ ڈالر کی فیس ادا کرنی ہوگی۔

ایلون مسک نے کمپنی کی ماضی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ٹوئٹر کی موجودہ پالیسی فرسودہ ہے، جس کے تحت بلیو ٹک اور عام صارفین کے درمیان تفریق پیدا کی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلیو ٹک والے اکاؤنٹ مستقبل میں زیادہ بااختیار ہوں گے اور ایسے صارفین کو ہر ماہ 8 ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی (جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 1800 روپے کے قریب بندی ہے)۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف، پیغام کیساتھ اب تصویر بھی نظر آئیگی

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے مالک نے فیس لینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ وہ سارے پبلشرز جو شراکت داری کے خواہش مند ہیں اُن کے لیے ٹوئٹر پے وال بائی پاس ہوگا۔ پے وال بائی پاس ایک ایسا انتباہ ہوتا ہے جو صارف کو بتاتا ہے کونٹینٹ تک بغیر ادائیگی کے رسائی حاصل نہیں کی جاسکتی۔

ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے ٹوئٹر کی آمدنی کا ذریعہ بنے گا جس سے منفرد تخلیق کاروں کو اشتہارات کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی۔

Related Posts