اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 1 مریض جاں بحق ہوگیا جبکہ 51 مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔
قومی ادارۃ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 249 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 73 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
COVID-19 Statistics 02 November 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 9,249
Positive Cases: 73
Positivity %: 0.79%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 51— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) November 2, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی مثبت شرح 0.79 فیصد رہی ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے متاثر 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دُنیا بھر میں کورونا سے 63کروڑ 51لاکھ افراد متاثر، 65لاکھ 92ہزار ہلاک
خیال رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔