وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے کیلئے چین پہنچ گئے، بیجنگ ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف گزشتہ روز چین پہنچے تو بیجنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ چین کے معاون وزیرِ خارجہ وو جناگھاؤ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا۔
صدرِ مملکت کا ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے متعلقہ وزارتوں کو خط
چینی معاون وزیرِ خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا اور فرداً فرداً اپنا تعارف کرایا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار چین پہنچے ہیں۔
چین کے پہلے 2 روزہ سرکاری دورے کے موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف آج چینی صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب لی کیکیانگ سے ملاقات کریں گے جس کے دوران پاک چین تعلقات سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔
Prime Minister Shehbaz Sharif Reached Beijing On A Two-Day Official Visit to China????????. Senior Chinese Officials Received The Prime Minister and His Delegation At The Beijing Airport.#PakistanZindabad???????? pic.twitter.com/IYWhN5RlHH
— Siasi King (@KingSiasi) November 2, 2022
چین کی حکمراں نیشنل کانگریس کمیونسٹ پارٹی کے 20ویں تاریخی اجلاس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف ان اوّلین بین الاقوامی سربراہانِ مملکت میں شامل ہیں جو چین کے دورے کیلئے پہنچے۔
دورۂ چین کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کابینہ اراکین بھی چین پہنچ گئے۔
چین کے دورے کے موقعے پر وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں وزیرِ ابلاغ مولانا اسعد محمود، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی بیجنگ پہنچے ہیں۔
بورڈ آف انوسٹمنٹ کے وزیر چوہدری سالک حسین، وزیرِ دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین اور وزیر اعظم کے معاونینِ خصوصی بھی چین پہنچے ہیں جن میں طارق فاطمی، فہد حسین، ظفر الدین محمود اور جہانزیب خان شامل ہیں۔