اسلام آباد: وزیر اعظم کے دورہ چین کیلئے پی آئی اے کا خصوصی بوئنگ ٹرپل طیارہ استعمال کیا گیا، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کی ادائیگی 3لاکھ ڈالر وزارت خارجہ ادا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ777طیارہ کو وی وی آئی پی طیارے کا درجہ حاصل ہے، وزیر اعظم کے ہمراء 48رکنی وفد چین روانہ ہوا۔
بوئنگ ٹرپل سیون طیارے میں تقریبا 350مسافروں کی گنجائش موجود ہے، وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، چین روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اوروزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت48رکنی وفد اسلام آباد سے بیجنگ روانہ ہوا، طیارہ ایک دن تک بیجنگ ایئر پورٹ پر پارک رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کل شام وزیر اعظم سمیت وفد کو لیکر اسلام آباد پہنچے گا، دورہ بیجنگ کے دوران پرواز میں انواع و اقسام کے کھانے بھی وزیر اعظم ہاوس سے تیار کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:لانگ مارچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے شاہ محمود قریشی زخمی
ذرائع کے مطابق کھانے میں 9 اور ریفریشمنٹ میں 6اقسام کی اشیاء شامل تھیں، وزیر اعظم اوردیگر مہمانوں کیلئے کھانے کے مینو میں زعفرانی چکن،کابلی پلاؤ شامل تھا، اس کے علاوہ مٹن کے چپلی کباب بھی تیار کرائے گئے ہیں جبکہ مشروبات میں فریش جوسسز بھی شامل تھے۔