اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد ہو گئی ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں 4.71 فیصد اضافہ ہوا جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 25.49 فیصد رہی، جبکہ اکتوبر میں بجلی 89.5 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چار ماہ میں شہروں میں مہنگائی میں 23.9 فیصد اضافہ ہوا۔ دیہاتوں میں مہنگائی 27.8 فیصد ہو گئی،اکتوبر میں بجلی 89.5 فیصد مہنگی ہوئی۔
ایک ماہ میں پیاز 67.73، ٹماٹر 40.7 فیصد، پھل 10.98, چائے 9.8 اور سبزیاں 9.5 فیصد مہنگی ہوئیں۔
مزید پڑھیں:ماہ نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
ادارہ شماریات کے جاری کردہ بیان کے مطابق سالانہ بنیادوں پر بجلی 24.95 فیصد مہنگی ہوئی ایک سال میں ٹماٹر 219.3، پیاز 165.6،موٹر فیول 64.8، اسٹیشنری 44.5 فیصد اور ٹرانسپورٹ 41 فیصد مہنگی ہوئی۔