سڈنی: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ اگر ہم نے بھارت کو شکست دی تو یہ اپ سیٹ ہو گا اور ہم بھارتی ٹیم کو اپ سیٹ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شکیب الحسن نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اسی انداز کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ کھیل کے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ورلڈ کپ میں ہمارے بیٹرز کے اسٹرائیک ریٹ سے متعلق پریشان نہیں ہوں۔
شکیب الحسن نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ آئرلینڈ اور زمبابوے نے انگلینڈ اور پاکستان کو اپ سیٹ کیا ہے اگر ہم بھی ایسا کرتے ہیں تو مجھے خوشی ہو گی۔
مزید پڑھیں:سری لنکا نے افغانستان کو 6وکٹس سے شکست دیکر ورلڈ کپ سے باہر کردیا
انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ کسی ایک ٹیم پر نہیں ہے، ہمیں اپنے پلان کے مطابق کھیلنا چاہیے۔بنگلادیشی کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے بھارت اور پاکستان کو شکست دی تو یہ ایک اپ سیٹ ہو گا کیوں کہ دونوں ٹیمیں ہم سے بہتر ہیں۔