خیبر پختونخوا پولیس لانگ مارچ میں حصہ نہیں لے سکتی، ہدایات جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ کے تناظر میں اہلکاروں اور افسران کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس احتجاج میں حصہ نہیں لے سکتی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کو جاری ہدایات میں کہا گیا کہ کوئی اہلکار سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ پنجاب میں داخل نہ ہو۔ پولیس کے اہلکار احتجاج میں بطور شرکاء حصہ نہیں لے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

 حالات سے دلبرداشتہ خاتون نے ناظم آباد کے پل سے چھلانگ لگا دی

پولیس کے اہلکاروں اور افسران کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے احتجاج کا طریقہ کار وضع کر رکھا ہے۔ کوئی بھی سرکاری ملازم احتجاج کا حصہ نہ بنے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ کوئی بھی پولیس اہلکار اپنے علاقے سے تجاوز نہ کرے، قانون کے مطابق پولیس اہلکاروں کو صرف اپنی ڈیوٹی تک محدود رہنا ہوگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل لانگ مارچ کے دوران کامونکی میں پولیس اہلکاروں نے نجی ٹی وی چینلز کے صحافیوں، رپورٹرز اور کیمرہ مین پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ ہم نے انکوائری کیلئے تفتیشی افسر ایس پی صدر وقار عظیم کو مقرر کیا ہے۔ گزشتہ روز صوبائی مشیرِ داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

Related Posts