اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لانگ مارچ کیلئے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو وسیع کرنے کے تناظر میں کہا ہے کہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ریڈ زون کو وسعت دینے اور دیگر سکیورٹی انتظامات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لیں، رانا ثناء اللہ تو گھبرا گئے، ان کی تو کانپیں بھی ٹانگ رہی ہیں۔
لانگ مارچ، انقلاب پر امن ہوگا یا خونی؟ عمران خان کا سوال
ٹوئٹر پیغام میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام آباد میں جلسے کی این او سی نہیں دی جارہی۔ کنٹینرز، خندقیں، دیواریں، پولیس ایف سی، رینجرز، پھر کہتے ہیں آؤ گے تو نمٹیں گے۔
سابق گورنر عمران اسماعیل نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ روکنا وزیر داخلہ کے بس کی بات نہیں۔ رانا ثناء اللہ تو ڈگڈگی پر ناچنے والے ایک مہرے ہیں۔
لیں رانا ثناءتو گھبرا گئے ان کی تو کانپیں بھی ٹانگ رہی ہیں اسلام آبادمیں جلسے کی NOC نہیں دی جارہی کنٹینرز، خندقیں،دیواریں، پولیس ایف سی،رینجرز پھر کہتے ہیں آؤگے تو نمٹیں گے. رانا جی آپ کے بس کی بات نہیں آپ تو ڈگڈگی پر ناچنے والے ایک مہرے ہیں پس pic.twitter.com/KIWWSJyjuK
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) November 1, 2022
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لانگ مارچ کا آج پانچواں روز ہے۔گزشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ عوام کا سمندر ہے، سوال یہ ہے کہ انقلاب پر امن ہوگا یا خونی؟
پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر ہے۔ 6 ماہ سے میں ملک بھر میں انقلاب دیکھ رہا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ انقلاب نرمی سے بیلٹ باکس کے ذریعے آئے گا یا خون بہانے کے ذریعے تباہ کن ہوگا؟