رواں برس کا آخری مہینہ سر پر ہے۔ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آئندہ ماہ پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی۔
نیٹ فلکس نےنومبر میں اپنے ناظرین و سامعین کی بھرپور تفریح کا اہتمام کیا ہے۔
1) 1899 (نومبر17)
1899 نئی آنے والی نیٹ فلکس سیریز ہے جس کو جینٹجے فریزے اور باران بو اودر نے تخلیق کیا ہے۔
2) مونیکا، او مائی ڈارلنگ (11 نومبر)
نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی کافی مختلف ہے جس میں راج کمار راؤ ، ہماایس قریشی اور رادھیکا آپٹے نے مرکزی کردار اداکیا ہے، سیریز 11 نومبر کو نیٹ فلکس پرنشر ہوگی۔
3) اینولا ہومز 2 (نومبر 4)
نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی کافی پراسرار ہے جو نینسی اسپرنگر نامی نوجوان کے گردگھومتی ہے۔فلم میں ملی بوبی براؤن نے اینولا ہومز کا اورہنری کیول نے شرلاک ہومز کا کردار ادا کیا ہے۔
4) فالنگ فار کرسمس (10 نومبر)
یہ ایک رومانوی مزاحیہ فلم ہے اور اس میں خاص طور پر کرسمس کے دورانیے کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس فلم کا مرکزی کردار لوہن ہے جس کے ساتھ حال ہی میں ایک حادثہ پیش آتا ہے جس کی وجہ سے وہ بھولنےکی بیماری میں مبتلا ہوجاتی ہے۔
5) دی ٹیک اوور (1 نومبر)
اس کی کہای دیگر سیریز کے مقابلے میں کافی مختلف ہے جس کی کہانی ہیکرکے گرد گھومتی ہے ،فلم 1 نومبر کو نیٹ فلکس پر نشر ہوگی۔
6) لیسن پلان(23 نومبر)
اس سیریز میں ایک استاد کو دکھایا جائے گا جس کی موت ہوتی ہے، اُس کی موت کے بعد ایک پولیس اہلکار جو کہ استاد کا دوست ہوتا ہے وہ اُس کی جگہ پر پڑھانے کیلئے اسکول جاتا ہے۔