برسبین: ٹی 20 ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں آئرلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور آئرلینڈ ورلڈ کپ کے میچ میں مدِ مقابل ہیں۔ کینگروز ٹیم کی قیادت کپتان آرون فنچ جبکہ آئرش ٹیم کی اینڈریو بلبرائن کر رہے ہیں۔ میچ میں آسٹریلیا کی جیت کے امکانات 90 فیصد سے زائد ہیں۔
جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
دلچسپ طور پر پوائنٹس ٹیبل پر آئرلینڈ کی پوزیشن آسٹریلیا سے مضبوط ہے۔ آئرش ٹیم نے 3 میچز کھیلے، 1 جیتا، 1 ہارا اور 1 ڈرا کیا۔ اسی طرح آسٹریلیا نے بھی 3 میچز میں سے 1 میں فتح اور 1 میں ناکامی کے علاوہ ایک میچ ڈرا کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کا غرور توڑتے ہوئے 5وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت نے پرتھ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کئے۔
بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بھی قابل قدر کارکردگی نہ دکھا سکا، سوریا کمار یادیو نے68 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کپتان روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی بھی 12رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔