اے این ایف کی کارروائی، جدہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 61 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائی، جدہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 61 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد
اے این ایف کی کارروائی، جدہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 61 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے ملزم کے پیٹ سے 61 عدد ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے محمد اصغر نامی جہلم کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے اسلام آباد ایف ٹین مرکز میں واقع نجی کوریئر آفس میں ناروے کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے آئس برآمد کرلی، برآمد کی گئی آئس بچوں کی جیکٹس اور کپڑوں میں جذب کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، گھر میں لگنے والی آگ سے ایک ہی خاندان کے 7افراد جھلس کر زخمی

 حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

قبل ازیں اے این ایف نے تُربت میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 22 کلو آئس برآمد کرکے تُربت کے رہائشی جعفر نامی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

 

 

Related Posts