سندھ میں جدید سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا اجراء

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں جدید سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا اجراء
سندھ میں جدید سیکیورٹی فیچرز سے آراستہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا اجراء

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹ کی روک تھام اور گاڑی کی ملکیت ڈیجیٹل طریقے سے چانچنے کے لیے صوبے میں جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے اجرا کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کو ٹو وہیلر یعنی موٹر سائیکل کی نئی نمبر پلیٹس کے لیے 15 لاکھ درخواستیں جبکہ فور وہیلر کے لیے 13 لاکھ سے زائد درخواستیں مل چکی ہیں۔

پہلے مرحلے میں نئی گاڑیوں کو نمبر پلیٹس جاری کردی گئی ہیں جبکہ اب دوسرے مرحلے میں پرانی گاڑیوں کو نمبر پلیٹس جاری کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ ایکسائز سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ضیا شاہد کا کہنا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (این آر ٹی سی) کے تعاون سے بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نئی نمبر پلیٹس سے گاڑیوں کی ٹریکنگ اور ڈیٹا حاصل کرنا نہایت آسان ہوگا جبکہ یہ نمبر پلیٹس کیمرا ریڈ ایبل ہوں گی۔

ضیا شاہد کے مطابق ان نئی نمبر پلیٹس میں 5 سیکیورٹی فیچرز موجود ہوں گے جن میں آر آئی ایف ڈی یعنی ٹریکنگ چپ، لیزر سیریل نمبر، سندھ حکومت کا مونوگرام، لیزر انٹیگریٹڈ مارک اور ہر نمبر پلیٹ پر گرافکس شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’ان نئی نمبر پلیٹس میں جدید بار کوڈ بھی ہوگا، جس کو سکین کر کے اسی وقت یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پلیٹ اصلی ہے یا نہیں؟ اس کے علاوہ اس بار کوڈ میں گاڑی کی ملکیت سمیت تمام معلومات مل سکے گی۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق سندھ کی ثقافتی اجرک کے ڈیزائن سے آراستہ یہ نئی نمبر پلیٹس دھوپ اور پانی کے اثرات سے محفوظ اور نہ مڑنے والی ایلومنیم شیٹ سے تیار کی گئی ہیں، جن کو رات کے اندھیرے میں بھی پڑھا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ یہ نمبر پلیٹس پنجاب میں 2007 میں اور بلوچستان میں 2001 میں متعارف ہوچکی ہے جبکہ اب وہاں اس کی قیمت 1400 روپے ہے، لیکن دوسری جانب سندھ میں ان نبمر پلیٹس کی قیمت 1800 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts