پاک بحریہ کی یو اے ای کی بحریہ کے ساتھ دوطرفہ بحری مشقیں،فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کی یو اے ای کی بحریہ کے ساتھ دوطرفہ بحری مشقیں،فائر پاور کا شاندار مظاہرہ
پاک بحریہ کی یو اے ای کی بحریہ کے ساتھ دوطرفہ بحری مشقیں،فائر پاور کا شاندار مظاہرہ

کراچی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کی دو طرفہ مشق نصل البحر 4 کا انعقاد کراچی میں ہوا۔ مشق کے دوران مختلف قسم کے بحری آپریشنز اور لائیو ویپن فائرنگ کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور اماراتی بحریہ کے ہیڈ آف نیول ٹریننگ برگیڈیئر اسٹاف عبداللہ سلطان نے شمالی بحیرہ عرب میں لائیو ویپن فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی چوتھی بحری مشق نصل البحر کا مقصد دونوں ممالک کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں، آپریشنل تیاریوں اور پہلے سے موجود دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔

مشق کا اہم حصہ دونوں بحری افواج کے بحری و فضائی یونٹس سے فائر پاور کا مظاہرہ تھا۔ تمام یونٹس نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

نیول چیف نے دونوں بحری افواج کی جانب سے مشترکہ لائیو ویپن فائرنگ کے کامیاب انعقاد کی تعریف کی جس سے دونوں برادر ممالک کے درینہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2افراد جاں بحق

مشترکہ مشقوں کے انعقاد سے حاصل ہونے والے پیشہ وارانہ تجربے سے دونوں بحری افواج کے مابین مضبوط تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

Related Posts