بند کمروں میں معافی مانگنے کا میں گواہ ہوں، طاہر اشرفی کا عمران خان کے متعلق دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں۔

لاہور سے جاری بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ چند دنوں کے دوران ملکی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چھپ کر ملاقاتیں اور باہر آکر غداری کے الزامات اور دھمکیاں دی جارہی ہیں، بند کمروں میں معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

لانگ مارچ کے دوران حادثاتی موت کا شکار خاتون صحافی صدف نعیم کون تھیں؟

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے عمران خان سے متعلق اشاروں کی زبان پر مشتمل اپنے بیان میں کہا کہ بند کمروں میں معافی تلافی اور باہر مخالف یہ باتیں کئی ماہ سے چل رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے کام سے پاکستان دشمن قوتیں بالخصوص بھارت خوش ہوا ہے۔

طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے، آنے والوں دنوں میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔

Related Posts