ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے زیر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے زیر کردیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے زیر کردیا

پرتھ:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے بھارت کا غرور توڑتے ہوئے 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے پرتھ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کئے۔

بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بھی قابل قدر کارکردگی نہ دکھا سکا، سوریا کمار یادیو نے68 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کپتان روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی بھی 12رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا نے 134 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا،
جنوبی افریقا کی جانب سے ٹمباباووما 10 اور ٹریسٹن اسٹبس نے 6 رنز بنائے، ایڈن مارکرم نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، کوئنٹن ڈی کوک ایک رن اور رائیلی روسو صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ ملر نے 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ، پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹس سے شکست دے دی

بھارت کی جانب سے محمد شامی، پانڈیا اور روی چندرن ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Posts