موسمیاتی ایجنڈا تشکیل دینے والے ممالک کے9عالمی رہنماؤں میں شیری رحمان سرفہرست

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسمیاتی ایجنڈا تشکیل دینے والے ممالک کے9عالمی رہنماؤں میں شیری رحمان سرفہرست
موسمیاتی ایجنڈا تشکیل دینے والے ممالک کے9عالمی رہنماؤں میں شیری رحمان سرفہرست

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کو کانفرنس آف پارٹیز (کوپ۔ 27) سربراہی اجلاس میں موسمیاتی ایجنڈا تشکیل دینے والے نو عالمی رہنماؤں میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔

کلائمیٹ ہوم نیوز کے مطابق یہ نو عالمی شخصیات مصر میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج کے تحت پارٹیوں کی 27 ویں کانفرنس کوپ۔27 کا ایجنڈا تشکیل دیں گی جو موسمیاتی سربراہی اجلاس میں توجہ کا مرکز ہوگا۔

موسمیاتی ہوم نیوز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سب سے پہلے وفاقی وزیر شیری رحمان دنیا کو سیلاب کے نقصانات، تباہ کاریوں اور چیلنجز کے بارے میں آگاہ کریں گی۔

پاکستان کی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، مصر کے محمود محی الدین، سرگرم سفارت کار جینیفر مورگن، وینیسا نکیٹ، محمود الدین محمودی، میکی سیل، کلین پاور ہسٹلر: ولیم روٹو، گسٹاوو پیٹرو، میتھین کنٹرولر‘جان کیری اور زی زینہوا کوپ۔27 موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ملک کی حیثیت سے شیری رحمان کلیدی خطاب کریں گی۔

مزید پڑھیں:پی ٹی اے نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر سنا دی

کلائمیٹ جرنلزم فورم نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی وزیر موسمیاتی فنڈ کے نئے سلسلے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ تنظیم کے مطابق، 27 ویں کوپ کانفرنس میں پاکستان کے مطالبات پیش ہوں گے۔دنیا کے تقریبا 197 ممالک مصر میں موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Related Posts