ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، بھارت کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقاکے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ، پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹس سے شکست دے دی

ٹاس کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اکشر پٹیل کی جگہ دیپک ہودا کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، کوشش ہوگی بھارت کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔

اس سے قبل پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ گروپ 2 میں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ جنوبی افریقا 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا بارش کی نذر ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا اور پروٹیز کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا تھا۔

دوسری جانب بھارت کو اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل ہوئی تھی، بھارتی ٹیم نے پہلے میچ میں پاکستان اور دوسرے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دی تھی۔

Related Posts