پرتھ: پاکستان نے ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں نیدر لینڈز کو باآسانی 6 وکٹس سے شکست دے دی ہے۔ نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 92رنز کا ہدف دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 91 رنز بنائے۔ 92 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابر اعظم زیادہ اسکور نہ کرسکے۔
نیدر لینڈز نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 92 رنز کا ہدف دے دیا
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 39 گیندوں پر سب سے زیادہ 49 رنز بنائے جن کو پال وین کی گیند پر کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کیچ آؤٹ کردیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 5 گیندوں پر صرف 4رنز بنائے۔ انہیں روئیلوف نے رن آؤٹ کردیا۔
فخر زمان نے 16 گیندوں پر 20 رنز بنائے جن کو برینڈن گلوور کی گیند پر اسکاٹ ایڈورڈز نے کیچ آؤٹ کیا۔ پویلین لوٹنے والے چوتھے کھلاڑی شان مسعود تھے۔ انہوں نے 16 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور برینڈن گلوور کی گیند پر پاؤل وین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 16، دوسری 53، تیسری 83 جبکہ چوتھی 91 کے مجموعی اسکور پر گری۔ قومی کرکٹ ٹیم نے نیدر لینڈز کا 92 رنز کا ہدف 14ویں اوور کی 5ویں گیند پر حاصل کر لیا۔ اس وقت تک پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔