میرا مطالبہ الیکشن، عوام جو فیصلہ کرے سب کو قبول ہے۔عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہبازشریف کو اس لیے لایا گیا یہ سارے حکم مانے گا، عمران خان
شہبازشریف کو اس لیے لایا گیا یہ سارے حکم مانے گا، عمران خان

مریدکے: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا مطالبہ صاف و شفاف الیکشن ہیں، عوام جو فیصلہ کرے گی، وہ سب کو قبول ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آج حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے مریدکے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف، تمہارے پاس بات کرنے کیلئے ہے کیا؟ شہباز شریف ڈکی میں بیٹھ کر جن سے ملنے جاتے تھے، میں نے ان سے بات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

این اے 45 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز

عوام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ انصاف نے کہا کہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایوب خان کی کابینہ میں نہیں رہا۔ میں نے 22 سال قبل عوام میں جا کر ایک چھوٹی سی پارٹی بنائی۔ میں نے ان سے بات چیت کی جن سے شہباز شریف ملاقات کیلئے جاتے تھے۔

خطاب کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف، میں تمہارے پاس پیغام کیوں بھجواؤں گا؟ شہباز شریف دنیا بھر میں گھوم رہا ہے کہ مجھے پیسے دو۔ میں نے تو نہ کسی کے پیر پکڑے نہ منتیں کیں۔ میرا مطالبہ ہے صاف و شفاف الیکشن کرائیں، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام جو فیصلہ کرے، وہ سب کو قبول ہوگا۔ میں چاہتا ہوں کہ فوج مزید مضبوط ہو۔ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔ سن لیں، ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔ میں عمران خان، ایک آزاد آدمی ہوں۔ غلامی سے بہتر ہے اللہ مجھے موت دے دے۔ تعمیری تنقید کرتا ہوں۔ فوج کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا۔ 

 

Related Posts