پشاور: این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر امیدوار میدان میں اتر گئے۔ عمران خان کا این اے 45کرم کی نشست کیلئے جماعتِ اسلامی اور جے یو آئی امیدواروں سے کڑا مقابلہ متوقع ہے۔
علی امین گنڈا پور ڈٹ گئے، وزیر داخلہ کو بھرپور جواب
گزشتہ روز ہی این اے 45 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایات بھی جاری کردیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو صاف و شفاف، پر امن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار پریزائڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کریں گے اور انتخابی عمل جب تک مکمل نہ ہوجائے، پولنگ اسٹاف کے ساتھ ہوں گے۔
این اے 45 کرم میں کل 143 پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کے علاوہ ایف سی، رینجرز اور پاک فوج کو بھی سکیورٹی کیلئے طلب کر لیا گیا۔