وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی
وفاقی کابینہ کی جانب سے گندم اور یوریا کی درآمد کی منظور دیدی گئی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے 3 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم اور 3 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کے لئے منظوری دے دی گئی۔

گندم اور یوریا کی درآمد پر تقریبا 30 کروڑ ڈالرز اخراجات آئیں گے، وفاقی کابینہ سے قومی اقتصادی کمیٹی کے 28 اکتوبر کے دو فیصلوں کی سرکولیش کے ذریعے منظوری لے لی گئی ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ373 ڈالر فی ٹن کے حساب سے 3 لاکھ 80 ہزار ٹن گندم اور 520 ڈالر فی ٹن کے حساب سے 3 لاکھ ٹن یوریا درآمد کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ نے گندم کے چھٹے ٹینڈر کو ایوارڈ کرنے کی منظوری دی ہے۔

ٹی سی پی کی جانب سے 3 لاکھ ٹن یوریا کا ٹینڈر 26 اکتوبر کو کھولا گیا تھا اور یوریا کی درآمد کے لئے کم سے کم بولی 520 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:قواعد کی خلاف ورزی، چھ بینکوں پر 29 کروڑ سے زائد کا جرمانہ

ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 26 اکتوبر کو 5 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے لئے بھی ٹینڈر کھولا تھا جس کے تحت ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 373 ڈالر فی میٹرک ٹن موصول ہوئی تھی۔

Related Posts