جب آپ اچھا کر رہے ہوں اس وقت بھی بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،جویریہ خان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جب آپ اچھا کر رہے ہوں اس وقت بھی بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،جویریہ خان
جب آپ اچھا کر رہے ہوں اس وقت بھی بہتری کی گنجائش ہوتی ہے،جویریہ خان

کراچی: پاکستانی ویمن کرکٹر جویریہ خان کا کہنا ہے کہ جب آپ اچھا کر رہے ہوں اس وقت بھی بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔

ویمن کرکٹر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ ٹیم سے باہر رہ کر جو محنت کی اس کو جاری رکھوں اور موقع سے فائدہ اٹھاؤں۔ ملک کی نمائندگی کے لیے آپ کھیلتے ہیں اور جب آ پ کو موقع ملتا ہے تو اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ آئر لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے میرا کم بیک ہوا، گراؤنڈ میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا اچھا محسوس ہوتا ہے۔ ابھی مجھے وقت ملا تو میں نے مہارت کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں دور کا نہیں سوچتی، میچ ٹو میچ سوچتی ہوں، ابھی میری آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں واپسی ہوئی ہے، مجھے اسی پر فوکس کرنا ہے۔ قومی کرکٹر نے کہا کہ ہمیں اپنا 100 فیصد دینے کی کوشش کرنی چاہیے، مدِمقابل خواہ کوئی بھی ٹیم ہو۔

مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈنے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرا دیا

جویریہ خان کا ماننا ہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم ہو یا کوئی اور ہمیں پریشان نہیں ہونا بلکہ اپنے پوٹینشل کے مطابق کھیلنا ہے، انہوں نے کہا کہ خود کو دماغی طور پر بھی مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے، امید ہے بہتری ہو گی۔

Related Posts