ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 جوان شہید: آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 جوان شہید: آئی ایس پی آر
ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں سے مقابلے میں 2 جوان شہید: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ”فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اٹک کے 26 سالہ سپاہی محمد اسرار اور 33 سالہ نائیک ساجد حسین نے جام شہادت نوش کیا۔”

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مقام پر سرچنگ کا عمل جاری ہے تاکہ وہاں موجود دہشت گردوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں:وزیر داخلہ کا علی گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم، پی ٹی آئی رہنما کی مبینہ “خطرناک” آڈیو جاری

اس سے قبل شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (IBO) میں چار عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

Related Posts