لاہور: لانگ مارچ کے کنٹینر پر پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر، مراد سعید اور حماد اظہر میں جھگڑا اور تکرار ہوئی جس پر جنرل سیکریٹری تحریکِ انصاف اسد عمر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھگڑا جنریٹر کے معاملے پر ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی نے اپنے لانگ مارچ کا آغاز لاہور سے کیا۔ مارچ کے کنٹینر پر عمران خان کی موجودگی میں سینئر رہنماؤں نے بحث و تکرار کی، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رکنیت ختم، عمران خان نے فیصل واؤڈا کو پی ٹی آئی سے نکال دیا
سوشل میڈیا صارفین پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رکنِ اسمبلی کھیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ چار لوگ آپس میں اکٹھے نہیں تو عوام کیسے ان کے کہنے پر نکلے؟
چار لوگ آپس میں اکٹھے نہیں تو عوام کیسے انکے کہنے پر نکلے؟ #خونی_مارچ_نامنظور pic.twitter.com/6xzgSd9mDH
— Kheeal Das Kohistani (@KesooMalKheealD) October 28, 2022
ویڈیو دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ اسد عمر غصے میں دیگر رہنماؤں سے بات کرتے ہیں۔ اس دوران حماد اظہر اور مراد سعید اسد عمر کو وضاحت پیش کرتے ہیں تاہم اسد عمر ان کی ایک نہیں سنتے۔ شاہ محمود قریشی اور عمران خان بھی اس موقعے پر موجود ہیں۔
بعض میڈیا چینلز نے دعویٰ کیا کہ جھگڑا لانگ مارچ کیلئے عوام کے مطلوبہ تعداد میں نہ نکلنے پر ہوا، جس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی گئی تاہم ایسے کسی دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔
کل کے لاہور کا اپنے کپتان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حقیقی آزادی کا عزم دیکھ کر یہ گھبرا گئے ہیں. میرا ایک کلپ چلا رہے ہیں کے اختلافات ہو گئے. اللہ کے بندوں اس وقت مجھے غصہ اس بات پر تھا کے جنریٹر خراب ہو گیا تھا اور دوسرا آنے میں دیر ہو رہی تھی ???? #حقیقی_آزادی_مارچ
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 29, 2022
سابق وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت لانگ مارچ میں کپتان کے ساتھ لاہور کے اظہارِ یکجہتی سے گھبرا گئی ہے۔ میرا ایک کلپ چلایا جارہا ہے کہ اختلافات ہو گئے۔ مجھے غصہ اس بات پر تھا کہ جنریٹر خراب ہوگیا، دوسرا جنریٹر آنے میں دیر ہورہی تھی۔