عمران خان کے لانگ مارچ کا عام انتخابات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔طلال چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کا عام انتخابات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج دوسرا روز ہے۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت عمران خان کی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

ویڈیو بیان، خرم لغاری کا تحریکِ انصاف چھوڑنے کے اعلان سے یوٹرن

 بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ اداروں پر دباؤ میں اضافہ کریں گے اور نتیجتاً ادارے حکومت پر پریشر ڈالیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

قبل ازیں ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) احتجاج کے دوران قانون ہاتھ میں نہیں لے گی۔

ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے جنوری کے دوران اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اگر کسی کو روک نہ سکے تو کہتی ہے کہ اجازت دے دی۔ عمران خان نے ہمیں ملتان میں بھی روکنے کی کوشش کی تھی۔ 

Related Posts