لاہور: ساکہ پنجہ صاحب کی 100سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان پہنچ گئی۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز نے یاتریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے سکھ یاتریوں کا ورد پارٹی لیڈر گیانی ہرمیت سنگھ کی قیادت میں واہگہ بارڈر کے ذریعے گزشتہ شب پاکستان پہنچا۔ وفد ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شریک ہوگا۔
بھارتی میڈیا مودی سے زیادہ عمران خان کی حمایت کررہا ہے۔خواجہ آصف
مترکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے شرائنز رانا شاہد نے سکھ یاتریوں کے وفد کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا۔ سردار امیر سنگھ سمیت دیگر سکھ رہنما بھی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے۔
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے پارٹی لیڈر گیانی ہرمیت سنگھ نے کہا کہ ہمیں پاکستان آ کر بڑی خوشی محسوس ہوئی، بہترین استقبال پر پاکستانی حکومت کے بے حد ممنون ہیں۔ ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات تاریخی ہیں۔
پارٹی لیڈر گیانی ہرمیت سنگھ نے کہا کہ تقریبات میں شرکت بھی تاریخی عمل ہے۔ رانا شاہد کا کہنا تھا کہ چیئرمین وقف املاک بورڈ کے احکامات پر سکھ یاتریوں کی سکیورٹی اور رہائش سمیت تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
پردھان سردار امیر سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ نے ساکا پنجہ صاحب کی صد سالہ تقریبات کے بہترین انتظامات کیے۔ بعد ازاں یاتریوں کو سخت سکیورٹی کے حصار میں حسن ابدال روانہ کردیا گیا۔