کراچی: پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کردی۔
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر کی فیملی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے یہ دوسری شادی ہے جو انہوں نے 2018 میں کی تھی جب کہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
یاد رہے کہ دعا بھٹو اور حلیم عادل شیخ نے ستمبر 2021 میں بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی خفیہ شادی کا اعلان کیا تھا۔حلیم عادل شیخ کے مطابق انہوں نے 2018 کے عام انتخابات کے بعد دعا بھٹو سے شادی کی۔
شادی کا انکشاف اس وقت ہوا تھا جب دعا نے اپنے بیٹے کامل حلیم شیخ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
میں اپنی زندگی کے ہر فیصلے میں اپنے والد کو شامل ضرور کرتی تھی
آج بھی میں اپنی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہوں مجھے امید ہے میرے شہید والد صاحب آج بھی میرے فیصلے میں ساتھ ہوں گے انشاللہ
اللّه پاک میرے والد کی مغفرت فرمائیں آمین pic.twitter.com/tme8ZL8jqf— Dua Bhutto (@DuaBhuttoPTI) October 17, 2022