راولپنڈی میں ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار
راولپنڈی میں ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کی کیش وین لوٹ کر فرار

راولپنڈی: ڈاکو دِن دیہاڑے بینک کے لیے کیش سپلائی کرنے والی وین لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے مریڑ چوک کے قریب ڈکیتی کی واردات میں بینک کو کیش سپلائی کرنے والی وین لوٹ لی اور وین عملے سے نقدی بھرے 2 بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے 2 سکیورٹی گارڈز کو زخمی بھی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایک گارڈ گولی اور دوسرا لوہے کا راڈ سر میں لگنے سے زخمی ہوا، جنہیں طبی امداد کے لے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کیش وین بینک آف پنجاب میں نقدی سپلائی کرنے کے لیے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف کی تُربت میں کارروائی، گاڑی سے 22 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کیش وین سے نقدی بھرے بیگ نکال کر بینک میں دینے جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تعداد 6 بتائی جارہی ہے۔

واردات کے بعد ایس ایس پی آپریشنز مریڑ چوک پر واقع بینک آف پنجاب پہنچ گئے، جہاں ڈی ایس پی سول لائنز نے انہیں ڈکیتی کی واردات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔

Related Posts