واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین انسان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالتے ہی چیف ایگزیکٹو سمیت تین اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال کے علاوہ چیف فائنانشل آفیسر اور لیگل پالیسی کے ہیڈ کو بھی برطرف کیا ہے،تاہم ایلون مسک اور ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔
واٹس ایپ کی سروس بحال ہونا شروع ہوگئی
اس وقت ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد تقریباً 22 کروڑ 90 لاکھ ہے اور کمپنی کی جانب سے مئی کے آغاز میں تخمینہ لگایا گیا تھا کے اس کے 5 فیصد سے کم اکاؤنٹس جعلی یا اسپام ہیں۔
ایلون مسک نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ ٹوئٹر سے اسپام بوٹس کو ہٹانا ان کی ترجیح میں شامل ہے اور اب انہوں نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ واقعی ٹوئٹر میں جعلی اور اسپام اکاؤنٹس کی تعداد مجموعی تعداد سے 5 فیصد کم ہے۔