ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد:کینیا میں پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا، ارشد شریف کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے۔

ارشد شریف کی جسم کے نمونے فرانزک لیب بھیجوائے گئے،فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی، پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست ارشد شریف کی اہلیہ اور پولیس نے دی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا،ارشد شریف کے دل گردے پھیپھڑے،معدے اورجسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، سینئر صحافی ارشد شریف کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے واقع ہوئی،ارشد شریف کی موت گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔

Related Posts