ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:زمبابوے نے پاکستان کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ہدف کا تعاقب نہ کرسکی، آخری اوور میں پاکستان کو ایک بال پر 3رنز درکار تھے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی صرف ایک رن بنا سکے۔

پاکستان کی 6 وکٹیں ہدف کے تعاقب میں 94 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں، بابر 4 رضوان 14، افتخار احمد 5،شاداب خان 17،حیدر علی صفر اور شان مسعود 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

زمبابوے کے کپتان گریک اروائن نے پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ گراؤنڈ (واکا) میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کی جانب سے کریگ اروائن اور ویسلے مدھیویر نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، ویسلے مدھیویر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اروائن نے 19 رنز کی اننگز کھیلی، ملٹن شمبا کو 8 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

شاداب خان نے پہلے سین ولیمز کو 31 رنز پر آؤٹ کیا اگلی ہی گیند پر ریگس چکا بوا کو بھی اگلی ہی گیند پر سلپ میں بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ نائب کپتان شاداب خان نے 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دیدیا

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور آصف علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

Related Posts