سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کروں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ڈیجیٹل کو دئیے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم مطالبہ کرتی ہے کہ میں اچھی پرفارمنس دوں اور میچ جیتا جائے۔ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کو اعتماد دینا میرا کام ہے۔
ریلی روسو کی سنچری، جنوبی افریقہ کا بنگلہ دیش کو 206رنز کا ہدف
انٹرویو کے دوران کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں ٹیم سے پرفارمنس لیتا ہوں۔ کپتانی کے دوران کافی کچھ سیکھنے کو ملا کہ مینجمنٹ میں کس کھلاڑی سے کیا اور کیسے کام لیناہے۔ ایک بیٹر کے طور پر کوشش کرتا ہوں کہ ہر بار پاکستان کیلئے بہتر کھیلوں۔
خیال رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم آج زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی جو شام 4بجے نشر کیا جائے گا۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا نام دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ لیا جاتا ہے جس سے اعتماد حاصل ہوتا ہے۔
قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف میچ کیلئے پریکٹس کی۔ پاکستان نے آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ کے دوران بھارت سے شکست کھائی جسے ایونٹ کا اب تک کا سب سے کامیاب اور دلچسپ ترین میچ قرار دیا جارہا ہے۔