اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔
اے این ایف نے جی ٹی روڈ پر ترنول کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ٹرک سے برآمد کی گئی منشیات میں 120 کلو چرس اور 108 کلو افیون شامل تھی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے گولا خان کا تعلق خیبر سے اور تازہ میر کا تعلق پشاور سے ہے۔
مسجد نبوی ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم
دوسری کارروائی میں اے این ایف نے موٹروے انٹرچینج اسلام آباد پر 2 عدد کاروں سے 103 کلو 200 گرام چرس اور 16 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے ہری پور اور پشاور سے تعلُق رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار کو کرلیا۔
حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔