گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 46 نئے کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ، 53 مریضوں کی حالت تشویشناک
کورونا کے 57 نئے کیسز رپورٹ، 53 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 نئے کیسز رپورٹ جبکہ 41 مریضوں کی حال تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 73 ہزار 853 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 625 جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد کے لگ بھگ رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 7 ہزار 904 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.58 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 7 ہزار 904 ہوگئی جبکہ کورونا کے 41 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا نے پھر سر اُٹھا لیا اور صرف 1 روز کے دوران کورونا وائرس کے 3 ہزار 375 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ کے قریب جا پہنچی۔

بھارتی حکومت کا رواں ماہ کے آغاز میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا سے 4 کروڑ 40 لاکھ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں جن کو ملک کے مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداددوشمار سے پتہ چلا کہ 1 روز کے دوران کورنا وائرس سے مزید 18 بھارتی شہری ہلاک ہو گئے۔

Related Posts