کوئی انقلاب نہیں، عمران خان کا مارچ مرضی کا چیف لگوانے کیلئے ہے، نواز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کیلئے ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کا انقلاب ان کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہیں، ان کا لانگ مارچ کسی انقلاب نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے۔

نواز شریف نے ٹویٹ میں لکھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ روز جمعے سے لانگ کرنے کا اعلان کیا تھا جو لاہور کے ڈی چوک سے شروع ہوگا اور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد کی جانب گامزن ہوگا۔

عمران خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا لانگ مارچ پُر امن ہوگا کیونکہ اس میں فیملیز بھی آتی ہیں، وہ مارچ کو ریڈ زون لے کر نہیں جائیں گے۔

Related Posts