ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم بلال رحمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔
ملزم کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔