ڈرامہ سیریل نادانیاں کا شمار پاکستان کے مشہور ڈراموں میں ہوتا ہے جس میں ندا یاسر، یاسر نواز اور دانش نواز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ڈرامے کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے کہ بہت جلد اس کا سیکوئل ٹی وی پر شروع ہونے جارہا ہے۔
حال ہی میں، ہدایت کار اور اداکار دانش نواز نے ڈرامہ سیریل نادانیاں کی شوٹنگ کے دوران کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں ڈرامے کی ریکارڈنگ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
نادانیاں
جیو ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مزاحیہ ڈرامے نادانیاں کی پہلی قسط 2009 میں نشر ہوئی تھی جس کے بعد اس ڈرامے کی 100 اقساط نشر ہوئیں۔ ڈرامے کو علی رضا خان نے لکھا تھا جبکہ اس کی ہدایت کاری یاسر نواز نے کی تھی اور ندا یاسر نے اسے پروڈیوس کیا تھا۔
اس ڈرامے میں یاسر نواز، ان کی اہلیہ ندا یاسر اور بھائی دانش نواز نے مرکزی کردار نبھائے تھے اور اداکار مرزا شاہی نے بھی اس کامیڈی ڈرامے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔