اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ارشد شریف کی لاش کو اپنی گھٹیا سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے سینیٹر سواتی اور شہباز گل کے متعلق جو ڈرامے رچائے، وہ غلط تھے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمران خان آوارہ گفتگو کے ماہر ہیں، ان کے منہ میں جو آئے یا کوئی کان میں کہے، وہ اس بات کو آگے کرنا شروع کردیتے ہیں۔
پی ٹی آئی رکن شکور شاد استعفے کی تصدیق کیلئے طلب
گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے جو سواتی صاحب والی بات کی اور جو پہلے شہباز شریف کے بارے میں جنسی تشدد کا ڈرامہ رچایا، وہ غلط بیانی تھی۔ اب ارشد شریف کے بارے میں بات ہورہی ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس ارشد شریف کے متعلق کوئی معلومات تھی تو اسے آن ائیر کیوں نہ کیا؟ وہ شہید کی لاش گھٹیا سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان ہی ارشد شریف کی شہادت کے ذمہ دارہیں۔
وزیرِ داخلہ رانا ثناء الہ نے کہا کہ کیا ارشد شریف کے پروگرام سے چینل کو بزنس نہیں ملا؟ کیا وہ اہم نہیں تھا؟ ان کے مؤقف کی وجہ سے ان کو سیاسی فائدہ نہیں ہوا؟جب برا وقت آیا تو چینل اور جماعت نے کیا خیال کیا؟
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ارشد شریف دبئی میں ٹھہر نہیں سکے تو کیا یہ لوگ ان کی مدد نہیں کرسکتے تھے؟ کیا کسی اچھے ملک کا ویزہ نہیں مل سکتا تھا؟ کینیا جیسے ملک میں کیوں جانا پڑا جسے خطرناک ملک سمجھا جاتا ہے؟