جدہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے دورۂ سعودی عرب کے موقعے پر عمرے کی ادائیگی مکمل کر لی ہے جس کے دوران وفاقی وزراء نے بھی عمرہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ حرمین شریفین میں عمرہ ادا کیا۔ ایک روز قبل ہی وزیر اعظم نے سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم دوبارہ کرانیکا فیصلہ
Prime Minister @CMShehbaz performing Umrah during his visit to Saudi Arabia#PMShehbazAtFII6 @PakinSaudiArab ???????????????????? pic.twitter.com/mQW15R3aur
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) October 26, 2022
منگل کے روز وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔
دورۂ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے دارالحکومت ریاض میں فیوچر انوسٹمنٹ انیشیٹیو سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
سعودی ہم منصب محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، اقتصادی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم نے تاجر برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔