پاکستانی اداکارہ سحر خان کا کہنا ہے بھارت کو سبق سکھانے کے لیے قومی ٹیم کو چاہیے کہ ورلڈکپ کھیلنے بھارت جائے۔
نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہیں کرکٹ کے بارے میں زیادہ نہیں معلوم، فٹبال میں دلچسپی ہے۔ فٹبال میں دلچسپی ہے، بچپن میں تھوڑی بہت کرکٹ بھی کھیلتے تھے، اس کے علاوہ دیگر روایتی کھیل بہت زیادہ کھیلے ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار سحر خان نے کہا کہ میرے والد کی شادی کے بعد آزادی ختم ہوگئی، میں اندھی محبت پر یقین نہیں رکھتی۔
مزید پڑھیں:میشا شفیع امریکی فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گی
اس موقع پر سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، آئی سی سی میں بھی بھارتی اثر و رسوخ زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں سیاسی اثر ہے، اسپورٹس کو سیاست سے اوپر ہونا چاہیے۔